پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے خودد ہی اپنی سڑکیں اور ائیرپورٹ بنائے ان کو تو حکومت کی ضرورت ہی نہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ نے اپنے مسائل خود حل کیئے انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیالکوٹ کے شہریوں سے کہا کہ آپ لوگ عظیم ہیں کہ اپنے مسائل کا خود ہی حل نکال لیا .
سیالکوٹ کے جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہا کہ جنون کا کوئی توڑ نہیں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدواروں نے دو سال میں18ارب کے قرضے لے لیئے ہیں ،یہ قرضے عوام کو اتارنا ہوں گے جبکہ اورنج لائن جیسے منصوبے بنا کر کرپشن کی جائے گی جس سے غریب غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان سخت زبان استعمال کرتا ہے ،میں کیا کروں جب بڑے بڑے مجرم ایوانوں میں بیٹھے ہوں ، مجھے بتائیں کہ دنیا میں ایسا کون سا ملک ہے جہاں حکمرانوں پر نیب کے مقدمات ہوں جو اپنا پیسہ باہر بھیجیں ،ٹیکس نہ دیں بلکہ مہنگائی میں اضافہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظام نے انتہائی باصلاحیت نوجوانوں کو خو د کشی پر مجبور کر دیا ہے ،پاکستانی لوگ اگر غیر ممالک جاتے ہیں تو مواقع ملنے پر انتہائی کامیاب شخصیت بن جاتے ہیں جبکہ یہاں پاکستان میں کرپٹ مافیا حاوی ہے ،میرٹ کو ہی اوپر نہیں آنے دیا جاتا ۔انہوں نے شہریوں سے خطاب میں کہا کہ آپ عمران خان کیلئے نہیں اپنے مستقبل اور اپنی تقدیر کیلئے محنت کریں،عمران کیلئے نہیں ملک کیلئے نکلنا ہے ۔یہ پولنگ کے دوران دھاندلی کریں گے جس کا مقابلہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اللہ پاک کا دیا ہوا سب کچھ ہے ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران انتیس سال سے لگا ہوا ہے تھک جائے گا انہیں نہیں معلوم عمران کبھی ہار نہیں مانے گا،جب تک زندہ ہوں ان مجرمان کا مقابلہ کروں گا آخری دم تک لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال ،نمل یونیورسٹی اور تحریک انصاف کے بارے میں لوگ کہتے تھے یہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے لیکن آج میرے تینوں فیصلے دنیا کے سامنے ہیں ۔کینسر ہسپتال لاہور میں کامیاب ہوا پشاور میں زیر تعمیر ہے ،میانوانلی جیسے دیہات میں عالمی معیار کی یونیورسٹی بنی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی ملک کی دوسری نہیں بلکہ پہلی بڑی سیاسی بن گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سیالکوٹ کو ن لیگ کا شہر کہتے ہیں لیکن ن لیگ کو چیلنج کرتا ہوں یہاں موجود لوگوں کی آدھی تعداد بغیر پٹواریوں کے جمع کر کے دکھائیں ۔