فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں

انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک نے کہا کہ ائیر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے، پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال 2023 تک معمول پر آ جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کی کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال 2024 تک بحال نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ائیر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے