منگل : 04 اگست 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]طالبان کے بقيہ قيديوں کی رہائی کا معاملہ، فيصلہ لويا جرگہ ميں[/pullquote]

افغانستان ميں سينکڑوں طالبان باغيوں کی رہائی کے بارے ميں حتمی فيصلے تک پہنچنے کے ليے اس جمعے کو لويا جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔ حکومت نے اتوار کو لويا جرگے کا فيصلہ کيا تھا اور آج منگل اس کی تاريخ مقرر کر دی گئی۔ طالبان کا اصرار ہے کہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست بات چيت کے آغاز سے قبل ان کے تمام قيدی رہا کيے جائيں۔ صدر اشرف غنی امريکا اور طالبان کے مابين فروری ميں دوحہ ميں طے پانے والی ڈيل کے تحت تقريباً ساڑھے چار ہزار قيدی رہا کر چکے ہيں مگر انہوں نے آخری چار سو قيديوں کی رہائی کا فيصلہ لويا جرگہ پر چھوڑ ديا تھا۔ ان کے بقول مذکورہ طالبان کے جرائم بہت سنگين نوعيت کے ہيں۔

[pullquote]کشمير کے بيشتر حصوں ميں کرفيو[/pullquote]

بھارت کے زير انتظام کشمير کے بيشتر حصوں ميں کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چند ’بھارت مخالفت‘ گروپ کل پانچ اگست کو يوم سياہ منانے کا ارادہ رکھتے ہيں اور کئی ريليوں کا انعقاد ممکن ہے۔ اسی تناظر ميں حکام نے کرفيو نافذ کيا ہے۔ يہ کرفيو آج منگل سے کل بدھ تک نافذ رہے گا۔ بھارت نے پچھلے سال پانچ اگست کے روز جموں و کشمير کی خصوصی حيثيت ختم کرتے ہوئے ان علاقوں کو براہ راست وفاق کے ماتحت لے ليا تھا۔ اس فيصلے پر نہ صرف کشمير بلکہ پاکستان ميں بھی کافی برہمی پائی جاتی ہے۔

[pullquote]ٹک ٹاک کے معاملے پر امريکا ہراساں کر رہا ہے، چين[/pullquote]

ٹک ٹاک کے معاملے پر چين نے امريکا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کيا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ امريکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات ورلڈ ٹريڈ آرگنائزيشن کے مارکيٹ اکانومی، آزاد تجارت، شفافيت اور غير امتيازی سلوک سے متعلق قوانين کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہيں۔ بائٹ ڈانس نامی کمپنی کا ويڈيو شيئرنگ پليٹ فارم ٹک ٹاک ان دنوں امريکا ميں وفاقی سطح کی تفتيش کی زد ميں ہے۔ امريکی حکام کا الزام ہے کہ يہ ايپ امريکی صارفين کا ڈيٹا چينی حکومت کو مہيا کرتی ہے۔

[pullquote]ترکی کے جنوب مشرقی حصے ميں زلزلہ[/pullquote]

ترکی کے جنوب مشرقی حصے مالاطيہ صوبے ميں زلزلے کے جھٹکے محسوس کيے گئے ہيں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترک ادارے نے بتايا ہے کہ ريکٹر اسکيل پر اس زلزلے کی شدت پانچ اعشاريہ سات تھی اور اس کا مرکز زمين سے پانچ کلوميٹر کی گہرائی ميں تھا۔ پُترگے شہر کے ميئر نے ايک نشرياتی ادارے سے بات چيت ميں چند تنصيبات اور عمارات کو نقصان پہنچنے کا بتايا ہے مگر فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہيں۔

[pullquote]کورونا وائرس: متاثرين کی سوا اٹھارہ ملين سے متجاوز[/pullquote]

دنيا بھر ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد ايک کروڑ بياسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 693,700 افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ پچھلے سال دسمبر ميں چين سے پھیلنے والا يہ وائرس دنيا کے دو سو دس ممالک و خطوں ميں پھيل چکا ہے۔ سب سے زيادہ متاثرہ ملک امريکا ميں تصديق شدہ کيسز کی تعداد سينتاليس لاکھ سے زائد ہے جب کہ ايک لاکھ پچپن ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ پاکستان ميں اب تک دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد اس بيماری کا شکار بن چکے ہيں جب کہ تقريباً چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔

[pullquote]بھارت: لاک ڈاؤن کے سبب دیہی علاقوں میں بچوں کے استحصال میں اضافہ[/pullquote]

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں کے جنسی اور جسمانی استحصال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بات نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی چلڈرنز فاؤنڈیشن کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ اس فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن کے بالخصوص دیہی علاقوں کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کے سبب اکيس فیصد خاندان اپنے بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہیں۔ 89 فیصد غیر سرکاری تنظیموں کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بالغوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ تقریباً 76فیصد تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد جسم فروشی کے لیے انسانوں کی اسمگلنگ تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایسے انسانوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

[pullquote]مسلح تنازعات مزيد بگڑ رہے ہيں، اقوام متحدہ کے ماہرين[/pullquote]

کورونا وائرس کی عالمی وبا مزيد بگڑ رہی ہے اور اس کے نتيجے ميں دنيا بھر ميں جاری مسلح تنازعات ميں پھنسے لاکھوں انسانوں کی زندگياں مزيد ابتری کی جانب بڑھ رہی ہيں۔ اقوام متحدہ کی ماہرين اور سفارت کاروں نے منگل کو اس بارے ميں خبردار کيا ہے۔ ان کے مطابق یہ عالمی وبا انسانی بنيادوں پر امداد کے پروگرام متاثر کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل نے بتايا کہ مارچ ميں تمام مسلح تنازعات ميں جنگ بندی کی کال پر عملدرآمد نہيں ہو سکا اور ليبيا، شام اور يمن ميں جنگی سرگرمياں اب بھی جاری ہيں۔ عالمی ادارے کے ماہرين نے تنبيہ کی ہے کہ وبا کی وجہ سے پيدا ہونے والے تنگ معاشی حالات تشدد ميں مزيد اضافے کا سبب بھی بن سکتے ہيں۔

[pullquote]وبا سے تعليم کا شعبہ بری طرح متاثر، انٹونيو گوٹيرش[/pullquote]

اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنول انٹونيو گوٹيرش نے خبردار کيا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اسکولوں کی بندش تعليم کے شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ايک ويڈيو پيغام ميں منگل کو يہ تنبيہ جاری کی۔ جولائی کی وسط تک ايک سو ساٹھ ملکوں ميں اسکول بند پڑے رہے، جن کی وجہ سے قريب ايک بلين بچوں کی تعليم متاثر ہوئی۔ پری اسکول ليول کے چاليس ملين بچوں کی بھی تعليم متاثر ہوئی۔ وبا سے پہلے بھی تقريباً ڈھائی سو ملين بچے اسکول جانے کی سہولت سے محروم تھے۔ انٹونيو گوٹيرش نے خبردار کيا ہے کہ اس ضمن ميں ايک سانحے کا سامنا ہے۔

[pullquote]جلال آباد ميں جيل کا کنٹرول حاصل کر ليا گيا، افغان حکام[/pullquote]

افغان حکام نے کہا ہے کہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کی اس جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے، جس پر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے گزشتہ روز حملہ کیا تھا۔ اس کارروائی میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو جیل میں قید اپنے چار سو فائٹرز کو رہا کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ جیل پر حملے کے دوران کم ازکم دس جہادیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ باقی ماندہ ہلاک ہونے والوں میں جیل کے قیدی، شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ اس بارے میں سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے مابین امن ڈیل کے تحت امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس وسطی ایشیائی ملک میں اس جہادی تنظیم کی کارروائیوں سے تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

[pullquote]شمالی کوريا جوہری ہتھيار کے حصول کے قريب، رپورٹ[/pullquote]

شمالی کوريا تيزی سے جوہری ہتھياروں کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے۔ يہ انکشاف منگل چار اگست کو سامنے آنے والی اقوام متحدہ کی ايک خفيہ رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔ رپورٹ ميں سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پيونگ يانگ نے چھوٹی جوہری ڈيوائسز تيار کر لی ہيں، جنہيں بيلسٹک ميزالوں پر نصب کيا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ ميں ايسی تمام تر خفيہ معلومات کا ذريعہ شمالی کوريا کا ايک پڑوسی ملک بتايا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پيونگ يانگ کا جوہری پروگرام بھی جاری ہے اور يورينيئم کی افزودگی کا عمل بھی جاری ہے۔

[pullquote]جرمن شہريوں کی اکثريت امريکی افواج کے انخلاء کے حق ميں، سروے[/pullquote]

جرمن شہريوں کی اکثريت ملک سے امريکی افواج کے انخلاء کے حق ميں ہے۔ اس وقت امريکا کے چھتيس ہزار فوجی جرمنی ميں تعينات ہيں۔ حاليہ سروے کے مطابق سينتاليس فيصد شہريوں کی رائے ہے کہ اس تعداد ميں سے بارہ ہزار امريکی فوجيوں کا انخلاء ہو جانا چاہيے۔ ہر چار ميں سے ايک يعنی پچيس فيصد مکمل انخلاء کے حق ميں ہيں۔ صرف اٹھائيس فيصد جرمن شہريوں کی رائے ہے کہ امريکی افواج موجودہ تعداد ميں ہی يہاں تعينات رہنی چاہييں۔ امريکا جرمنی ميں تعينات اپنے چند فوجی پولينڈ منتقل کرنا چاہتا ہے۔ يہ فوجی اتحادی ملک و خطے ميں کسی ممکنہ بيرونی خطرے سے نمٹنے اور اسٹريٹيجک تعلقات کے تحفظ کے ليے تعينات ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے