بھارت کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا گیا، اور محصور کشمیریوں نے تمام بھارتی پابندیاں توڑ دیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پریڈ کی، جیوے جیوے پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ 14 اگست کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے وادی کو مکمل طور پر سیل کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے