دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیش رفت روکنا ہے:سربراہ پاک فوج

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیشرفت روکنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ انہوں نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیشرفت روکنا ہے تاہم ایسی کارروائیاں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آرمی ایوی ایشن اسکول گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور بیسک پائلٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جب کہ انہوں نے ورکنگ باؤنڈری اورکنٹرول لائن پرفوجی تیاریوں کا جائرہ بھی لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ایوی ایشن اہلیت بہت اہم ہے جب کہ مادر وطن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے آرمی ایوی ایشن میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن نے ضرب عضب میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا اور قدرتی آفات میں بھی آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے۔
واضح رہے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرگل پلازہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ملٹری پولیس کے 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے