بنگلادیش میں بارشوں نے تباہی مچادی، ایک تہائی آبادی متاثر

بنگلادیش میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی متاثر ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں کے باعث بنگلادیش کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لاکھوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال کی پیشگوئی اور انتباہی مرکز کے سربراہ عارف الزمان بھویان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دہائی کا بدترین سیلاب ثابت ہونے والا ہے۔

بنگلا دیش کے وزیر زراعت عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو 13.23 بلین ٹکا (15 156.4 ملین امریکی ڈالر) کا نۡقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 37 اضلاع میں 1.58 لاکھ ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ اس سال بنگلادیش کو 3 بار سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 جون سے لے کر اب تک 226 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے