ٹرمپ کی اپنے نقادوں پر ایک بار پھر تنقید، بھتیجی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے اپنے نقادوں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہے لکھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس خراب مواد کا بیشتر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا ایم ایس ڈی این سی میں نوکری نہیں ملے گی، اس کا چانس زیرو ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بولٹن کو نالائق جنگ باز قرار دیا جب کہ معروف صحافی بوب ووڈورڈ کو سماجی دھوکے باز قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ان پر حال ہی میں کتاب لکھی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ہیں اور ان کی بھتیجی کا ساری عمر مضحکہ اڑایا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس بھتیجی کو تو اس کے دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے جو خاصے رحم دل اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے