امریکا کے جنگلات میں آگ سے تباہی، 23 افراد ہلاک : درجنوں لاپتہ

امریکا کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، آتشزدگی سے اب تک 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوریگون، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے، آگ کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل جنگلات اور زرعی اراضی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث اب تک کیلی فورنیا میں 19، اوریگون میں 3 اور واشنگٹن میں 1 شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا میں 64 ہزار سے زائد افراد کو آگ کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام منتقل ہونا پڑا جب کہ ریاست اوریگون جہاں آگ مزید تیزی سے پھیل رہی ہے وہاں سے 40 ہزار افراد انحلاء کر چکے ہیں اور تقریباً 5 لاکھ افراد کو بھی متاثرہ علاقے چھوڑنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کے لیے ریسکیو ادارے کام کر رہے ہیں لیکن فوری طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

اوریگون کا شہر پورٹ لینڈ دھوئیں کے بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور گذشتہ روز فضائی آلودگی کے باعث یہ شہر دنیا میں سب سے آگے تھا۔

ماہرین کے مطابق امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ کا سبب موسمیاتی تبدیلیاں ہیں اور سخت گرمی اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے