بھارتی فیشن ڈیزائنر پراسرار طور پر ہلاک

بھارتی فیشن ڈیزائنر شربری دتہ گزشتہ رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 63 سالہ فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں جو کہ گزشتہ رات اپنے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کے خاندانی ذرائع نے موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہےتاہم ابھی اس حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنا باقی ہے۔

بنگالی شاعر اجت دتہ کی بیٹی شربری دتہ نے کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ایک نام بنایا۔

63 سالہ بھارتی فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کی ’شُنیا‘ نامہ برانڈ ہے جس کے ریاست کولکتہ میں متعدد آؤٹلٹس ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے