لاہور کے قریب شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

اغوا کار میاں بیوی کو مینارِ پاکستان سے بہلا پھسلا کر گاؤں لے گیا اور وہاں یرغمال بنانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈی پی او شیخو پورہ— فوٹو: فائل
لاہور کے قریب اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں سفاک ملزمان نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شیخوپورہ نے بتایا کہ اغوا کار میاں بیوی کو مینارِ پاکستان سے بہلا پھسلا کر اپنے گاؤں لے گیا اور وہاں یرغمال بنالیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ 4 سے 5 افرادنے اس سے اجتماعی زیادتی کی۔

ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے ، پنجاب فارنزک لیب نے ڈی این اے سیمپلز بھی لے لیے ہیں، میاں بیوی کے بیان کے مطابق کرایہ ختم ہونے پر وہ شام کو مینار پاکستان پر آکربیٹھ گئے تھے۔

پولیس نے تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دو ملزمان نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کا مرکزی ملزم عابد تاحال مفرور ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے