ہفتہ : 19 ستمبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی[/pullquote]

امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔واقعے کے بعد 18 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک 18 سالہ لڑکا اور ایک 20 سالہ لڑکی جانبر نہ ہوسکے۔فوری طور پر فائرنگ کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

[pullquote]بھارت نے القاعدہ کے نو مشتبہ جنگجو پکڑ لیے[/pullquote]

بھارت کی انسداد دہشت گردی کی نگران ايجنسی نے القاعدہ سے منسلک نو جنگجوؤں کو پکڑنے کا دعوی کيا ہے۔ بھارتی نيشنل انويسٹيگيشن ايجنسی (NIA) نے ہفتہ انيس ستمبر کو بتايا کہ دہشت گرد نيٹ ورک القاعدہ کے یہ جنگجو دارالحکومت نئی دہلی سميت بھارت کے مختلف شہروں ميں دہشت گردانہ کاررائيوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ايجنسی نے چھاپوں ميں تيز دھار ہتھياروں اور داخلی سطح پر تيار کردہ آتشی اسلحے کو اپنی تحويل ميں لينے کا بھی بتايا ہے۔ تفتيش کے بعد ان ملزمان کو عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔ چھ مشتبہ جنگجوؤں کو مغربی بنگال سے جبکہ تين کو جنوبی رياست کيرالا سے حراست ميں ليا گيا۔ بھارتی نيشنل انويسٹيگيشن ايجنسی نے الزام عائد کيا ہے کہ ان تمام کا تعلق دہشت گرد گروہ القاعدہ کی پاکستانی شاخ سے ہے۔ پاکستان کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا گيا تاہم ماضی ميں پاکستان ايسے الزامات رد کرتا آيا ہے۔

[pullquote]’اسنيپ بيک‘ نامی متنازعہ طريقہ کار سے ايران کے خلاف پابندياں بحال[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظاميہ ’اسنيپ بيک‘ نامی ايک متنازعہ طريقہ کار اختيار کرتے ہوئے ايران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندياں بحال کرنے جا رہی ہے۔ ايران کے ليے انتظاميہ کے خصوصی اہلکار ايليٹ ابراہم نے بتايا ہے کہ ہفتے انيس ستمبر کو بين الاقوامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ايران کے خلاف اقوام متحدہ کی وہ تمام پابندياں بحال ہو جائيں گی، جو سن 2015 ميں طے پانے والی ڈيل کے بعد معطل ہو گئی تھيں۔ ايران پر ہتھياروں کی فروخت کے سلسلے ميں عائد پابندی کی مدت بھی اکتوبر کے وسط ميں ختم ہو رہی تھی، جو تازہ امريکی اقدامات کے بعد ختم نہيں ہو گی۔

[pullquote]جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایران کے خلاف پابندیاں مسترد کر دیں[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظاميہ ’اسنيپ بيک‘ نامی ايک متنازعہ طريقہ کار اختيار کرتے ہوئے ايران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندياں بحال کرنے جا رہی ہے۔ ايران کے ليے انتظاميہ کے خصوصی اہلکار ايليٹ ابراہم نے بتايا ہے کہ ہفتے انيس ستمبر کو بين الاقوامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ايران کے خلاف اقوام متحدہ کی وہ تمام پابندياں بحال ہو جائيں گی، جو سن 2015 ميں طے پانے والی ڈيل کے بعد معطل ہو گئی تھيں۔ ايران پر ہتھياروں کی فروخت کے سلسلے ميں عائد پابندی کی مدت بھی اکتوبر کے وسط ميں ختم ہو رہی تھی، جو تازہ امريکی اقدامات کے بعد ختم نہيں ہو گی۔

[pullquote]جرمنی: پولیس میں نسل پرستی کے رجحان کی تحقیقات کا مطالبہ[/pullquote]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود جرمنی، برطانیہ اور فرانس ایران کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پابندیوں میں نرمی پر متفق ہیں۔ تینوں یورپی ممالک نے اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے ایک خط میں کیا۔ اس خط کے مطابق ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کا نفاذ قانونی تقاضوں کے برعکس ہوگا۔ جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے مطالبہ کیا کہ سن 2015 میں تہران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے۔ امریکا نے سن 2018 میں یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

[pullquote]تائیوان میں امریکی سفارتکاروں کا دورہ، چین کی فوجی مشقیں[/pullquote]

آبنائے تائیوان کے قریب چین نے ایسے وقت پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جب تائی پے میں امریکی سفارتکاروں کا ايک وفد تین روزہ دورے پر موجود ہے۔ امریکا اور تائیوان کے درمیان بروز جمعہ اٹھارہ ستمبر کو اعلیٰ سطح کا ايک اجلاس شروع ہوا، جو ممکنہ طور پر چينی ناراضگی اور ان مشقوں کا سبب بنا۔ چین نے آج سے تائیوان کے قریب بری فوج کی مشقیں شروع کر دیں ہيں جبکہ بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے مشقیں کی گئی تھیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ چین کے اٹھارہ طیاروں نے جزیرے کے اوپر سے گزرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے حساس راستوں کو عبور کیا۔ تائی پے حکومت کے مطابق تائیوانی فورسز ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

[pullquote]یونانی جزائر ایانوس طوفان کی لپیٹ میں، دو افراد ہلاک[/pullquote]

یونان میں ایانوس نامی طوفان سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان کے ساتھ آنے والی تيز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے سبب یونان کے مغربی ساحل پر واقع متعدد جزائر پر درخت اور بجلی کے کھنبے گرنے سے شدید نقصانات ہوئے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق 600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ’ایانوس‘ میڈیکین طوفان کے گروپ سے تعلق رکھتا ہے جو کہ جمعے کے روز سے یونان میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ بحیرہ روم میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھے جاتے ہیں کیونکہ عمومی طور پر ایسے طوفان سطح زمین پر پہنچنے تک اپنی طاقت کھو دیتے ہیں۔

[pullquote]امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا حکم[/pullquote]

امریکا میں چینی ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اتوار سے امریکی صارفین چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور میسيجنگ ایپ ’وی چیٹ‘ ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سوشل میڈیا کمپنیاں، چینی خفیہ ایجنسی کے ساتھ امریکی شہریوں کی معلومات شیئر کرتی ہیں، جس سے قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور ملکی معیشت کو خطرہ لاحق ہے۔ ٹک ٹاک کمپنی کے مطابق امریکا ایک بڑی منڈی ہے جہاں ماہانہ ایک سو ملین سے زائد صارفین ٹک ٹاک ایپ استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی امريکی الزامات مسترد کرتی ہے۔

[pullquote]شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ دار اسد حکومت ہے، ہالینڈ[/pullquote]

ڈچ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ دار شامی حکومت ہے۔ ہالینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تشدد کے خلاف کنونشن کے تحت اسد حکومت کو شامی شہریوں پر منظم تشدد اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ڈچ حکام نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کو قانونی کارروائی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اگر شام اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت اس معاملے پر مذاکرات میں داخل نہیں ہوتا تو ہالینڈ یہ کیس بین الاقوامی عدالت میں پیش کرے گا۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں سن 2011 سے دو لاکھ سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]یورپ میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز، تشویش کا باعث[/pullquote]

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مصدقہ تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی مہلک بیماری کووڈ انیس اب تک نو لاکھ اکیاون ہزار انسانوں کی جان لے چکی ہے۔ تیزی سے بڑھتے کورونا انفیکشن نے کئی یورپی ملکوں کو ایک بار پھر حفاظتی اقدامات سخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ فرانس میں بروز جمعہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 13 ہزار 215 کیسز رپورٹ کیے گیے۔ ہسپانوری دارالحکومت میڈرڈ میں بھی بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یونان میں ایک بار پھر سنیما گھر اور کانسرٹ ہال بند کر دیے گئے ہیں۔

[pullquote]امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جج روتھ بیڈر گنسبرگ کا انتقال ہو گیا[/pullquote]

امریکی سپریم کورٹ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون جج روتھ بیڈر گنسبرگ کا انتقال ہو گیا ہے۔ کینسر کے مرض مبتلا 87 سالہ جج کا واشنگٹن میں انتقال ہوگیا۔ امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے اس افسوسناک خبر پر ایک بیان میں کہا، ’’ہماری قوم ایک تاریخی شخصیت اور جج کھو چکی ہے۔‘‘ گنسبرگ سن 1993 میں سپریم کورٹ میں جج کے عہدے پر مقرر ہوئی تھیں۔ وہ خاص طور پر خواتین اور شہری حقوق کے ليے متحرک رہنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔

[pullquote]تھائی لینڈ: جمہوریت نواز مظاہرين کا بڑے پیمانے پر احتجاج[/pullquote]

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت کے خلاف ہفتوں تک معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد ہزاروں افراد بڑے پیمانے پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک قانون کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے تحت شاہی خاندان پر تنقید کرنے کے نتیجے میں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مظاہرین کے مطابق حکومت ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے ان قوانین کا استعمال کرتی ہے۔ تھائی لینڈ میں سن 2014 سے پرایوت چن اوچا کی حکومت ہے۔ سابق آرمی چیف کے شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمہوریت نواز مظاہرین ہانگ کانگ کی احتجاجی تحریک سے جزوی طور پر متاثر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے