ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا زہریلا مواد پکڑا گیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جانے والا زہریلے مواد سے آلودہ پیکیج پکڑا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آنے والے پیکیج سے زہریلا مواد رائسن ملا ہے جو اسکریننگ ڈیسک پر پکڑا گیا۔

فیڈرل بیورو انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) اور سیکرٹ سروس نے زہریلے مواد سے آلودہ پیکیج کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ زہریلے مواد سے آلودہ پیکیج کینیڈا سے بھیجا گیا ہے۔

دوسری جانب رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کا کہنا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے مشکوک پیکیج کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے