پیر: 21 ستمبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]بڑے بڑے بینکوں کی ناقص کارکردگی، عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کا انکشاف[/pullquote]

امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے بہت سے بڑے بڑے بینک اپنی ناقص کارکردگی اور لاپروائی کے باعث عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے۔ یہ انکشاف صحافیوں کے ایک انٹرنیشنل نیٹ ورک کی طرف سی کی گئی طویل چھان بین کے بعد ممکن ہوا۔ ان بینکوں میں جرمنی کے ڈوئچے بینک جیسے مالیاتی ادارے بھی شامل ہیں۔ ان خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے بینک کئی برسوں تک انتہائی پُرخطر سمجھے جانے والے گاہکوں کے ساتھ مالیاتی لین دین کرتے رہے اور انہیں یہ احساس ہی نہ ہوا کہ وہ اربوں مالیت کی منی لانڈرنگ کو ممکن بنا رہے تھے۔ ایسے گاہکوں میں مافیا ارکان بھی شامل تھے، مالیاتی دھوکے باز اور ایسی سرکردہ شخصیات بھی جن پر پابندیاں لگی ہوئی تھیں۔

[pullquote]افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں وسیع تر خلیج اب تک باقی[/pullquote]

افغان حکومت اور طالبان عسکریت پسندوں کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کو شروع ہوئے تقریباﹰ ایک ہفتہ ہو گیا ہے مگر فریقین کے مابین انتہائی بنیادی امور پر بھی وسیع خلیج اب تک باقی ہے۔ یہ امن مذاکرات ہندوکش کی اس ریاست میں قیام امن کے لیے کیے جا رہے ہیں اور ان کے شرکاء افغان جنگی تنازعے کے داخلی فریق ہیں۔ یہ مذاکرات بین الافغان مکالمت کہلاتے ہیں اور ان کی راہ میں بڑی مشکلات حائل ہیں۔ اس کے باوجود یہی مذاکرات واحد امید بھی ہیں کہ ان کے ذریعے اس تباہ حال ملک میں امن قائم ہو سکے گا۔ کابل حکومت اور طالبان کے مابین ان مذاکرات کا آغاز اس سال فروری میں امریکا اور افغان طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تقریباﹰ سات ماہ بعد ممکن ہو سکا تھا۔

[pullquote]متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین فلمی شعبے میں معاہدہ، علاقائی فلم فیسٹیول کا منصوبہ[/pullquote]

[pullquote]ہنگری کے وزیر اعظم کی امریکی ’اخلاقی سامراجیت‘ پر تنقید اور ٹرمپ کی انتخابی حمایت[/pullquote]

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے متعدد اداروں نے آپس میں ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کا مقصد فلمی صنعت کے پروڈکشن اور ٹریننگ کے شعبوں میں قریبی تعاون بھی ہو گا اور علاقائی سطح پر مل کر ایک فلم فیسٹیول کا انعقاد بھی۔ اس بارے میں ابوظہبی فلم کمیشن، اسرائیل فلم فنڈ اور یروشلم فلم اینڈ ٹیلی وژن اسکول کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بات ان اداروں نے پیر کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ اس معاہدے کے تحت ایک سالانہ علاقائی فلمی میلہ بھی منعقد کیا جایا کرے گا، جو ایک سال ابوظہبی میں اور ایک سال اسرائیل میں ہوا کرے گا۔

[pullquote]وسطی بھارت میں کئی منزلہ رہائشی عمارت منہدم، کم از کم دس افراد ہلاک[/pullquote]

ہنگری میں دائیں بازو کے عوامیت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدراتی الیکشن میں موجودہ صدر ٹرمپ کی دوبارہ امیدواری کی حمایت کر دی یے۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ سیاستدانوں نے دنیا پر ایک خاص طرح کی ’اخلاقی سامراجیت‘ مسلط کر رکھی تھی اور ٹرمپ اس امپیریلزم کو مسترد کرتے ہیں۔ اوربان نے آج پیر کو شائع ہونے والے اپنے ایک اخباری مضمون میں لکھا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک حکومتیں ماضی میں کس طرح کی سفارتی کاری کرتی رہی ہیں، اس لیے صدر ٹرمپ کو دوبارہ منتخب ہونا چاہیے۔

[pullquote]انسان جتنے زیادہ امیر، اتنے ہی زیادہ ماحول دشمن بھی: آکسفیم کی رپورٹ[/pullquote]

وسطی بھارت میں فوری مرمت کی متقاضی ایک کئی منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو جانے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں آج پیر کو علی الصبح پیش آیا۔ اس چار منزلہ عمارت کے ملبے سے اب تک دس افراد کی لاشوں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق خدشہ ہے کہ اب بھی بیس سے لے کر پچیس تک افراد اس عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ عمارت کو مرمت کی اشد ضرورت تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ کام مؤخر کر دیا گیا تھا۔

[pullquote]بیلاروس میں بیسیوں ہزار شہری صدر لوکاشینکو کے خلاف پھر سڑکوں پر[/pullquote]

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی ترقیاتی تنظیم آکسفیم کے ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق انسان جتنے زیادہ امیر ہوتے ہیں، اتنے ہی ان کے رویے اور فیصلے ماحول دشمن بھی ہو جاتے ہیں۔ یہ بات ان تریسٹھ ملین انسانوں کے حوالے سے سامنے آئی ہے، جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ ایسے انسان انیس سو نوے سے لے کر سن دو ہزار پندرہ تک کے عرصے میں فضا میں اس سے بھی دو گنا زیادہ ماحول دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کی وجہ بنے، جتنی کہ عالمی آبادی کے غربت کے شکار نصف حصے کی وجہ سے فضا میں پہنچی۔ آکسفیم جرمنی کی سماجی عدم مساوات کی تجزیہ کار ایلن ایہمکے نے الزام لگایا کہ سیاستدان مسلسل اقتصادی ترقی کے وعدے کرتے ہوئے ایسے قدامات کرتے ہیں، جو دنیا کو معاشی طور پر کامیاب اور ناکام انسانوں میں تقسیم کر دینے کا سبب بنتے ہیں۔

[pullquote]موریا کیمپ کے بعد یونانی ج‍زیرے ساموس کے مہاجر کیمپ میں بھی آتش زدگی[/pullquote]

یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا مہاجر کیمپ کے آتش زدگی کے نتیجے میں پوری طرح تباہ ہو جانے کے محض تقریباﹰ دو ہفتے بعد یونانی جزیرے ساموس پر قائم واتھی کے مہاجر کیمپ میں بھی آگ لگ گئی۔ یہ کیمپ اس جزیرے پر پہنچنے والے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کا رجسٹریشن کیمپ ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے بتایا کہ اتوار کے روز لگنے والی اس آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران مہاجرین کے کئی رہائشی کنٹینر جل کر تباہ ہو گئے۔ یہ یونانی مہاجر کیمپ بھی کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ وہاں صرف ساڑھے چھ سو افراد کے رہنے کی گنجائش ہے مگر اس وقت وہاں تقریباﹰ چھ ہزار مہاجرین مقیم ہیں۔

[pullquote]ترک وطن سے متعلق یورپی سیاست میں نئے آغاز کی ضرورت، جرمن وزیر مملکت[/pullquote]

یورپی یونین کی مہاجرین اور ترک وطن سے متعلق سیاست میں اس وقت ایک ’حقیقی نئے آغاز‘ کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات جرمن دفتر خارجہ میں یورپی امور کے نگران وزیر مملکت میشائل رَوتھ نے آج پیر کے روز کہی۔ انہوں نے جرمن جریدے ’دی وَیلٹ‘ میں آج شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ برسلز کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں میں کئی برسوں سے پایا جانے والا جمود اب ختم ہونا چاہیے۔ یورپی کمیشن کی طرف سے اس بلاک کے لیے سیاسی پناہ اور تارکین وطن سے متعلق ایک نئی حکمت عملی کا اعلان پرسوں بدھ کے روز کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے