سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر اپنی پھوپھو کو قتل کردیا۔
سرگودھا کے نواحی گاؤں104جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ کنول پروین کے اہل خانہ کو اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا جس کے باعث وہ ناراض تھے۔
14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا گیا جہاں اس کے 9 سالہ بھتیجے نے اچانک پستول اٹھا کر فائر کرکےقتل کردیا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ 9 سالہ لڑکے سے غیرت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کروایا گیا ، کنول پروین نے پسند کی اس وقت شادی کی تھی جب 9 سالہ ملزم نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔
قتل کرنے اور قتل کی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تاہم جس منصوبہ بندی کے تحت کمسن لڑکے سے خاتون کو قتل کروایا گیایہ یقینا معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔