6 ماہ کے بچے کی واٹر اسکیئنگ پر سب دنگ

ایڈونچر کے شوقین افراد جو کرنے کی ٹھان لیں وہ کرکے ہی رہتے ہیں اور ایسے میں ان کے بچے بھی کسی سے پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں۔

حال ہی میں امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک کم عمر ترین 6 ماہ کے بچے نے واٹر اسکیئنگ کر کے تمام تر لوگوں کو دنگ کردیا، واٹر اسکیئنگ ایک ایسا واٹر اسپورٹ ہے جس سے اکثر بڑے بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

لیکن یوٹاہ کے ننھے بچے رچ نے بغیر ڈرے مزے سے واٹر اسکیئنگ کی جس کی ویڈیو ان کے والدین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو اور تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے رچ خوشی خوشی واٹر اسکیئنگ کر رہے ہیں اور اس سے کافی لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں لوگ 6 ماہ کے بچے کی بہادری کی داد دے رہے ہیں تو وہیں متعدد صارفین کی جانب سے بچے کے والدین پر تنقید بھی کی جارہی ہے کہ اتنے کم عمر بچے کو اس طرح کے ایڈونچر کرانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے