اسلام آباد : غلط،بے بنیادالزامات لگانے پر نیشنل کونسل آف آرٹس کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ سعید نے عکسی مفتی کولیگل نوٹس بھیج دیا۔ عکسی مفتی نے ڈاکٹر فوزیہ سعید پر لوک ورثہ کو تباہ کرنے کے الزامات لگائے تھے ۔
نوٹس میں ڈاکٹر فوزیہ سعید نے موقف اختیار کیا کہ عکسی مفتی نے بے بنیاد الزامات لگا کرشہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی . ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ لوک ورثہ میں تین سال کے دوران انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ نظام کواپ گریڈکیا گیا . عکسی مفتی کی جانب سے ان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط، جھوٹ ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں . وہ ان تمام الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتی ہیں .
ڈاکٹرفوزیہ سعید نے اپنے قانونی نوٹس میں کہا کہ عکسی مفتی شہرت کونقصان پہنچانے پرمعافی مانگیں اور25کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں .