شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا ہونیوالا پورا خاندان انتقال کرگیا

قاہرہ: شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا ہونے والا پورا خاندان انتقال کرگیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کا ایک خاندان اپنے عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا، شادی کی تقریب میں خاندان کی ماں نے شرکت کی تھی جس سے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ خاتون وائرس سے انتقال کرگئیں اوران کے انتقال سے چند روز قبل ان کے شوہر اور دو بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کے کورونا سے انتقال کی تصدیق کی تھی جب کہ ماں کے انتقال کے 10 دن بعد ہی بیٹے نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور ایک بھائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق باپ کے انتقال کے چند روز بعد بیٹے نے تصدیق کی کہ وہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ متاثرہ شخص بھی کورونا کے باعث چند روز میں ہی انتقال کرگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتقال سے قبل اس شخص نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کئی پوسٹیں کی تھیں جس میں اس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا کے مریضوں سے ملاقات نہ کریں۔

متاثرہ شخص نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اس کے تمام اہلخانہ مارچ سے ہی گھر میں قرنطینہ ہیں، صرف ایک مرتبہ ان کی والدہ عزیز کی شادی میں گئی تھیں جس کے بعد وہ وائرس کا شکار ہوئیں اور ان سے گھر کے تمام افراد میں وائرس منتقل ہوا۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب مصر میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 5800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے