6 افراد کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

جڑانوالہ روڈ پر تھانا مانگٹانوالہ کے قریب 6 افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق 24 ستمبر کو بس خراب ہونے پر لڑکی دوسری سواری کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی تھی کہ کار سوار افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اسے ساتھ بٹھا لیا اور پھر ملزم لڑکی کو ایک ڈیرے پر لے گئے جہاں 6 افراد نے نشہ آور چیز پلا کر اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ حالت میں فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

مانگٹانوالہ پولیس نے وقوعے کے 5 دن بعد مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پولیس انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے