شہباز شریف اپنا بستر بھی گھر سے لائے ہیں: ڈی جی نیب لاہور

لاہور: ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گھر کا کھانا لانے کی اجازت ہے اور وہ اپنا بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ ہم میرٹ پر چل رہے ہیں اور میرٹ پر ہی چلیں گے، چیئرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں، جس کے خلاف ثبوت ہوں گے تو کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا لانے کی اجازت ہے، وہ مکمل آرام سے ہیں اور بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے