ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کی ایک اور اہم شخصیت کورونا کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اب تک کئی افراد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے