ایکسپو سنٹر لاہور میں 3 روزہ سارک ٹریڈ میلے کا افتتاح ہوگیا

ایکسپو سنٹر لاہور میں 3 روزہ سارک ٹریڈ میلے کا افتتاح ہوا،جس میں سارک ممالک کے 400 اسٹال لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے خطے میں امن اور تجارت کے فروغ کیلئے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، بھارت کے مثبت رد عمل کے منتظر ہیں ۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہونیوالی نمائش میں پاکستان کے 350 ، بھارت کے 24 ،سری لنکا کے 12 ، بنگلہ دیش کے 6 ، نیپال کے 3 اور بھوٹان کا ایک اسٹال ہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کامرس خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کی قیادت کی بالغ نظری ، باہمی تجارت اورمیل جول سے ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے ۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے خرم دستگیر کا کہنا تھا پاکستان یواے ای اور سری لنکا میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے ، اب بھارتی جواب کا انتظار ہے ۔

سیکرٹری جنرل سارک ارجن بہادر تھاپہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مثبت سوچ کے باعث تجارتی میلہ سجا، سارک ممالک میں تجارت بڑھے گی تو ترقی اور خوشحالی کا راج ہوگا، میلے میں افغانستان اور مالدیپ نے شرکت نہیں کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے