امریکا میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کے ریکارڈ مریض سامنے آگئے

امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں اور مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ 79 ہزار مریض سامنے آگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جولائی کے بعد سے اب مسلسل دو روز سے کورونا وائرس کے یومیہ سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

امریکا میں آج کورونا وائرس کے 79 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 88 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست کولمبیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

[pullquote]امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف بھی کورونا کا شکار[/pullquote]

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

چیف آف اسٹاف مارک شارٹ رواں ہفتے عالمی وبا سے متاثر ہونے والے وائٹ ہاؤس کے دوسرے اعلیٰ ملازم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے