فیصل آباد میں دو بہنوں سے اغواء کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں دو بہنوں کو اغواء کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس نے لڑکیوں کے اغواء اور مبینہ زیادتی میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ دونوں بیٹیوں کو 11 ستمبر کو گھر سے اغواء کیا گیا اور نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے بڑی بہن کو فیصل آباد کے ایک مکان میں رکھ کر جب کہ دو ملزمان نے چھوٹی بہن کو گوجرانوالا لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکیوں کی والدہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ ان کی بالائی منزل پر رہائش پذیر فیملی نے دونوں بہنوں کے اغواء میں مدد کی۔

پولیس ترجمان منیب احسن کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جب کہ فارنزک رپورٹ آنے پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں 11 ستمبر کو اغوا ہوئیں اور اہل خانہ نے کارروائی کیلئے چند روز قبل ہی درخواست دی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے