گندم کےآٹے میں ٹوٹا چاول کے آٹے کی ملاوٹ

نا جائزمنافع خوری کے لئے کراچی میں گندم کے آٹے میں چاول کے آٹے کی ملاوٹ شدہ ڈھائی نمبر چکی آٹے کی فروخت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یارخان اور گھوٹکی اضلاع میں فلور ملز گندم کے آٹے میں ٹوٹا چاول کا آٹا ملا کر فروخت کررہی ہیں ، جس سے فلور ملز مالکان کو100 کلو آٹے کی بوری پر بھاری منافع مل رہا ہے ،مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت 3390روپے جبکہ ٹوٹا چاول کی 100 کلو بوری کی تقریباً قیمت 2390روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاوٹ شدہ آٹے بنانے والی فلور ملز ڈھائی نمبر چکی آٹا بنانے کے لئے 75فیصد گندم اور 25 فیصد ٹوٹا چاول استعمال کررہی ہیں ، مذکورہ آٹا مارکیٹ میں کم قیمت ہے اور تندور پر کم قیمت آٹا ہونے پر یہ آٹا فروخت ہورہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے