کورونا وبا میں 86 سالہ دلہا اور 83 سالہ دلہن کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ڈبلن: آئرلینڈ کے معمر جوڑے نے 40 سال کی رفاقت کے بعد کورونا وبا کے دوران سادہ سی تقریب میں شادی کرلی، شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

عالمی خبر رساں کے مطابق آئر لینڈ میں 86 سالہ جان برمنگھم اور 83 سالہ میری لانگ سادہ سی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تاہم لاک ڈاؤں کی وجہ سے انہیں تقریب کے اہتمام میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جان اور میری کی پہلی ملاقات آج سے 40 سال قبل ہوئی تھی اور پہلی ہی نظر میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=377586370046742

دلہا جان برمنگھم ایک کسان کے طور پر کھیت میں کام کرتے رہے ہیں جب کہ دلہن میری لانگ ڈبلن میں نیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر معمر جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے خوشی اظہار کیا۔ جان برمنگھم کی بیٹی کیرولین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نو بیاہتا جوڑا بہت خوش ہے اور زندگی کا لطف اٹھا رہا ہے۔

جان برمنگھم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 40 سالہ محبت کو پانے پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور آج شادی کے وقت بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں صرف اس بات کا دکھ ہے کہ وہ اس اہم موقع پر سب کے ساتھ مل کر شادی کا ڈنر نہیں کر سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے