[pullquote]امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ، نتائج چند روز تک[/pullquote]
امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک اومیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ عوامی جائزوں میں جو بائیڈن آگے ہیں لیکن سوئنگ اسٹیٹس کے تنائج صدر ٹرمپ کے حق میں آ سکتے ہیں۔ ننانوے ملین امریکی شہری ای میل یا پھر خطوں کے ذریعے اپنے ووٹ ڈال چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ رواں برس امریکی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد متعدد علاقوں میں بدامنی کے واقعات پیش آنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
[pullquote]امریکا اور یورپ کو مل کر کام کرنا ہو گا، جرمن وزیر دفاع[/pullquote]
جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ جو بھی ہوں امریکا اور یورپ کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ جرمن وزیر دفاع آنیگریٹ کرامپ کارین باؤر کا کہنا تھا کہ روس اور چین دونوں سے ہی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جرمنی اور امریکا کے تعلقات میں سردمہری آئی ہے۔ امریکا کے متعدد یورپی حلیف دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم عالمی نظام کو نظر انداز کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
[pullquote]فرانس میں کورونا وائرس کے دوبارہ ریکارڈ نئے کیسز[/pullquote]
فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ باون ہزار پانچ سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منظر عام پر آنے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔ اسی طرح ایک دن کے اندر چار سو نئی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی صورتحال گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور حکومت نے گزشتہ جمعے کو دسمبر کے آغاز تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ صورتحال مزید بگڑنے پر پیرس جیسے بڑے شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کیا جا سکتا ہے۔
[pullquote]آسٹریا میں ’دہشت گردانہ‘ حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک، 15 زخمی[/pullquote]
یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے ’دہشت گردانہ حملے‘ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک ابھی تک مفرور ہے۔ مفرور حملہ آور کی گرفتاری کے لیے متعدد گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ویانا حکام نے کسی مزید حملے کے خطرے کے پیش نظر عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ اہم مقامات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
[pullquote]ویانا میں مارا گیا حملہ آور شام گیا تھا اور سزا یافتہ تھا[/pullquote]
آسٹرین دارالحکومت ویانا میں کل رات ایک دہشت گردانہ حملے میں مارا جانے والا حملہ آور داعش میں شمولیت کے لیے شام گیا تھا اور سزا یافتہ بھی تھا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہامر کے مطابق اس حملہ آور کی عمر 20 سال تھی اور وہ آسٹریا اور شمالی مقدونیہ کی دوہری شہریت رکھتا تھا۔ حکام نے اس حملے سے متعلق وسیع پیمانے پر جاری چھان بین کو ناکامی سے بچانے کے لیے مارے گئے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب آسٹریا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے۔
[pullquote]ویانا حملے کی عالمی سطح پر مذمت[/pullquote]
یورپی ممالک کے متعدد رہنماؤں نے ویانا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ آسٹریا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ویانا حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،’ اسلامی دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے۔‘‘یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے بھی اپنے ایک بیان میں آسٹریا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویانا میں ہونے والے وحشیانہ حملے سے حیران اور غمزدہ ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں ویانا میں ہونے والے حملے پر گہرے صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی ویانا حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
[pullquote]مالی، فرانسیسی فضائی حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک[/pullquote]
فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے مالی میں ایک فوجی آپریشن میں 50 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی سے القائدہ کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ فرانس نے یہ کارروائی برکینا فاسو اور نائیجریا کے ان سرحدی علاقوں میں کی ہے، جہاں سرکاری افواج جہادی گروپوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ فرانس نے مالی میں باغیوں اور جہادی گروہوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پانچ ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
[pullquote]امریکا میں صدارتی انتخابات، ٹرمپ اور بائیڈن کی ایک دوسرے پر شدید تنقید[/pullquote]
امریکا میں صدارتی الیکشن کی ووٹنگ کے آغاز سے کچھ دیر قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف امیدوار جو بائیڈن نے ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن ایک ’بدعنوان سیاستدان‘ ہیں، جو امریکی معیشت کو ’تباہ‘ کر دیں گے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کورونا وباء کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا ’ بدعنوان ترین اور نسل پرستانہ‘ صدر قرار دیا۔ امریکی عوام منگل کے روز ملکی صدر اور ایوان نمائندگان کے چار سو پینتس اراکین کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
[pullquote]فرانسیسی مسلمان ملکی اشیاء کے بائیکاٹ کے خلاف[/pullquote]
امریکا میں صدارتی الیکشن کی ووٹنگ کے آغاز سے کچھ دیر قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف امیدوار جو بائیڈن نے ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن ایک ’بدعنوان سیاستدان‘ ہیں، جو امریکی معیشت کو ’تباہ‘ کر دیں گے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کورونا وباء کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا ’ بدعنوان ترین اور نسل پرستانہ‘ صدر قرار دیا۔ امریکی عوام منگل کے روز ملکی صدر اور ایوان نمائندگان کے چار سو پینتس اراکین کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
[pullquote]ترکی، زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہو گئی[/pullquote]
ترکی میں گزشتہ جمعے کے روز آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ازمیر ہے، جہاں اٹھانوے افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو افراد یونانی جزیرے ساموس میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک حکام نے سترہ منہدم ہونے والی کثیر المنزلہ عمارتوں میں سے بارہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ترک کر دی ہے جبکہ پانچ عمارتوں میں اب بھی تلاش جاری ہے۔ ازمیر میں مجموعی طور پر چھپن عمارتیں زلزلے سے منہدم یا شدید متاثر ہوئی ہیں۔ زخمیوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار بتائی جا رہی ہے۔
[pullquote]ایتھوپیا، امہارا نسلی گروہ پر حملے میں کم از کم بتیس ہلاکتیں[/pullquote]
افریقی ملک ایتھوپیا میں امہارا نسلی گروہ کے خلاف ہونے والے ایک حملے میں کم از کم بتیس شہری مارے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاکتوں کی تعداد چون بتائی ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس حملے میں امہارا نسل کے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کو گھروں سے نکال کر ایک اسکول میں لایا گیا، جہاں انہیں ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً ساٹھ تھی۔