سرد موسم موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین؟

کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن سے پریشان ہے ؟ تو اس سرد موسم میں کچھ دیر بغیر گرم ملبوسات کے گھومنے کو عادت بنالیں۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ورزش یا سرد موسم میں گھومنے سے جسم کے لیے بہترین چربی بڑھاتی ہے جو کیلوریز کو جلانے کا کام کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرد موسم کا سامنا کرنے سے معدے میں موجود بیکٹریا کے اجتماع میں ڈرامائی تبدیلی آتی ہے اور اس سے چربی گھلنے لگتی ہے، گلوکوز میٹابولزم بہترین ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے موٹاپے کے شکار افراد کے وزن میں کمی لانے کے لیے نئے طریقہ کار کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

جنیوا یونیورسٹی کی تحقیق کے بقول ارگرد کا ماحول معدے میں موجود بیکٹریا پر اثرانداز ہوکر توانائی کے توازن کو کنٹرول کرنے کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج حوصلہ افزاءہیں اور اس سے موٹاپے کی روک تھام کے لیے طریقہ کار تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

اس تحقیق کے دوران چوہے پر 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر دس دن تک تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے کے بیکٹریا میں ایسی تبدیلی آئی ہے جو وزن میں اضافے کی روک تھام کا کام کررہی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے سیل میں شائع ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے