عمران فاروق قتل کیس: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں ایم کیو ایم کے جن دیگر افراد کو تفتیش کیا ہے ان میں انور علی، افتخار حسین، سید محسن علی، معظم خان، خالد شمیم اور کاشف علی کامران شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمے میں 302، 34، 109 اور انسداد دہشگردی کی دفعہ 7 بھی شامل کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چند روز قبل کہا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں ہی درج کیا جائے گا۔ عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم خان، سید محسن علی اور خالد شمیم ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جب کہ لندن میں مقیم الطاف حسین اور انور علی کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا اور پاکستان میں روپوش دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی دائرہ کار بڑھایا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے