معروف افغان صحافی کو گاڑی میں بم لگاکر دھماکے سے اڑا دیا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے میں افغان صحافی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا دعویٰ ہےکہ دھماکا خیز مواد افغان صحافی یماسیاوش کی گاڑی میں نصب کیاگیا تھا اور جب وہ اپنےگھرکے قریب پہنچے تو زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغان صحافی کے ساتھ گاڑی میں سوار دیگر 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یماسیاوش کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان وزارت داخلہ نے بم دھماکےکا الزام طالبان کےحقانی نیٹ ورک پر عائد کیا ہے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے نے افغان صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ یما سیاوش افغانستان کے معروف نجی ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر تھے اور سیاسی امور اور حالات حاظرہ پر ان کے اچھی گرفت تھی تاہم حال ہی میں انہوں نے ٹی وی پروگرام کی میزبانی چھوڑ کر افغانستان کے مرکزی بینک میں مشیر برائے عوامی تعلقات عامہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے