الیکشن میں شکست، ٹرمپ نے دن کیسے گزار؟

امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد موجودہ امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے تاہم اس بار انہوں نے دھمکی آمیز رویہ اپنانے سے گریز کیا ہے۔

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کے بعد اپنا دن ورجینیا میں گالف کھیلتے ہوئے گزارا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گالف کھیلنے کے بعد نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور پھر وہ وائٹ ہاؤس واپس آگئے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انتخابات میں شکست کے باوجود بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ انہیں عوام نے 7 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹوں سے امریکا کا صدر منتخب کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے