امریکی نشریاتی ادارے کے میزبان جو بائیڈن کی جیت پر نشریات کے دوران رو پڑے

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وین جونز جو بائیڈن کی جیت پر نشریات کے دوران رو پڑے۔

سی این این کے میزبان وین جونز نے جو بائیڈن کی جیت پر نشریات کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے، آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا، میں سانس نہیں لے سکتا، یہ صرف جارج فلوائیڈ کی ہی نہیں جانے کتنے لوگوں کی آواز تھی، جانے کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔

وین جونز نے کہا کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں، اگر آپ مہاجر ہیں تو آپ کو اس بات کا خوف نہیں کہ آپ کا صدر اس بات پر خوش ہو گا کہ آپ کا بچہ آپ سے چھین لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ کردار کی کیا اہمیت ہے، ایک اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

سی این این کے میزبان نے مزید کہا کہ یہ امریکیوں کے لیے امن کا اور چیزوں کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے