مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار

کراچی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں مزار قائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کروادیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کردیے۔

محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے ہوئے چالان کو بی کلاس کردیا۔

چالان کے مطابق مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کیلئے بند تھا، مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر بھی موجود نہیں تھا۔

استغاثہ نے اسکروٹنی نوٹ میں کہا کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ مینٹیننس آرڈیننس ہمارے دائرے اختیار میں نہیں آتا، اگر ایس ایچ او چاہے تو مزار قائد آرڈیننس کیلئے براہ راست علیحدہ کیس داخل کرسکتا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے