ہندوستانی وزیرخارجہ8دسمبر کوپاکستان آئیں گی

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج 8 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد میں افغانستان کے حوالے سے ‘ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس’ میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گی۔

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس 8 اور 9 دسمبر کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے حوالے سے ان کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ اس کانفرنس میں سشما سوراج کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان کا وفد 9 دسمبر کی شام ہی واپس روانہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اوفا میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ان کے ہندوستان ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح پر یہ باقاعدہ رابطہ کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھی نواز شریف اور مودی کی ملاقات ہوئی تھی لیکن یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں تھی۔

اس ملاقات سے قبل ہندوستان کی جانب سے کانفرنس میں وزیر مملکت وی کے سنگھ کی سربراہی میں پاکستان وفد بھیجنے پر غور کیا جا رہا تھا، پیرس میں نواز-مودی ملاقات کے بعد وزیر خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے