امریکی سفاتخانے کی وضاحت کافی نہیں، سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا ناقابل قبول ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو شیئر کرنے سے متعلق وضاحتی بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

شیریں مزاری نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے وضاحتی بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت تاخیر کے بعد امریکی سفارتخانے کی جانب سے وضاحت کافی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کا ٹوئٹر پیج قطعی طور پر ہیک نہیں ہوا، جس کسی کو اس اکاؤنٹ تک رسائی ہو گی تو اسی نے اکاؤنٹ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں کہ امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والا شخص کسی بھی سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے، اس معاملے میں اسٹاف ویزا کی جانچ سمیت سنجیدہ نتائج ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ اپنے آفیشل اکاؤنٹ شیئر کر دی تھی۔

متنازع بیان ٹوئٹ کرنے پر عام پاکستانی کے ساتھ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے سیاسی ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

بعدازاں امریکی سفارتخانے نے اس معاملے پر ایک وضاحتی ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ رات غیرقانونی طریقے سے ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی گئی اور یہ کہ امریکی سفارتخانے کسی سیاسی پیغام کی پوسٹنگ یا ری ٹوئٹنگ کی توثیق نہیں کرتا، امریکی سفارتخانے نے اس معاملے پر معذرت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے