کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے مقابلے میں شکست کھاگئے ہیں۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ملنے کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کو کراچی وسطی کی بائیس میں سے اکیس نشستوں پر برتری حاصل ہے، ایم کیو ایم کو کورنگی کی بیشتر نشستوں پر بھی برتری ہے۔
ضلع غربی میںبھی ایم کیو ایم سب سے آگے ہے، ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے مقابلے میں شکست کھاگئے ہیں