کراچی:بلدیاتی انتخابات، بڑے برج اُلٹ گئے،ایم کیو ایم نے میدان مار لیا

.کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے میدان مار لیا ۔آئندہ مئیر متحدہ کا ہی ہو گا ۔ ترازو اور بلے کا اتحاد ناکام ہو گیا ۔ بڑے بڑے برج اُلٹ گئے ۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،تحریک انصاف کے علی زیدی اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم ہار گئے ۔ متحدہ کے وسیم اختر اور ریحان ہاشمی کامیاب ہو گئے ۔کاکنوں کا جشن دیدنی ہے ۔

ایم کیوایم نے حیدرآبادکےبعد کراچی کامیدان بھی مارلیا۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ نے بیشتر نشستوں پر واضح برتری حاصل کرلی۔

کراچی کی مجموعی 456 نشستوں میں سے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 254 نشستیں حاصل کی ہیں۔پیپلزپارٹی 39 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 34 نشستیں آزاد امیدوار لے اڑے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کل209 میں سے 127 نشستوں پر ایم کیوایم کامیاب رہی اور پی پی نے 17 نشستیں جیتیں۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں میئرکےانتخاب کیلیےایم کیوایم کو واضح برتری مل چکی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں ایم کیو ایم نے کلین سوئپ کیا اور 102 میں سے 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔2 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں۔کراچی جنوبی کی کل 62 میں سے ایم کیو ایم 20نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

پیپلز پارٹی نے آٹھ اور دس آزاد امیدواروں نے میدان مارا جبکہ دیگر نشستوں پر 14 مختلف جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔کراچی شرقی کی کل 62 میں سے 36 پر ایم کیو ایم ،2 پر پی پی، 4 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئےجبکہ 25 نشستیں دیگر جماعتوں نے حاصل کیں۔

کراچی غربی کی کل 98 میں سے 36 پر ایم کیو ایم ۔5 پر پی پی اور 10 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔کراچی کے ضلع کورنگی کی کل 74 میں سے 60 پر ایم کیو ایم اور چار پر پی پی کامیاب ہوئی ۔کراچی کے ضلع ملیر کی کل 58 میں سے پیپلزپارٹی کی8نشستیں ۔ ایم کیو ایم نے2 نشستیں جیتیں اور 10 آزاد امیدوار جیت گئے ۔

لیاری میں پیپلزپارٹی کوشدید دھچکا لگا اور پیپلز پارٹی کل 15 میں سےصرف 6 نشستیں لے سکی ۔ ن لیگ4، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو 1،1 نشست ملی ۔ 3 پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے