امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی جب کہ کورونا کی لہر میں شدت کے بعد نیویارک میں اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر نے شہر کے اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکنے کیے لیے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔
نیویارک کے میئر نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ملک کا سب سے بڑا اسکولنگ سسٹم واپس بند ہوگیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران میئر نیویارک ڈی بلاسیو کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ جیسے ہی کورونا کیسز کی شرح کم ہوتی ہے تو جتنی جلدی ہوسکے کلاسوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی طرف واپس آیا جائے۔
New York City has reached the 3% testing positivity 7-day average threshold. Unfortunately, this means public school buildings will be closed as of tomorrow, Thursday Nov. 19, out an abundance of caution.
We must fight back the second wave of COVID-19.
— Mayor Bill de Blasio (@NYCMayor) November 18, 2020
ٹوئٹر پر جاری بیان میں میئر نیویارک نے کہا کہ نیویارک میں 7 روز کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3 فیصد تک جاپہنچی ہے جس کی وجہ سے بدقسمتی سے اسکولوں کو کل سے ہی بند کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر کورونا سے لڑنے جارہے ہیں اور ہم اس کا مقابلہ ضرور کریں گے، یہ ایک رکاوٹ ہے لیکن ہم اس پر قابو پالیں گے۔
[pullquote]اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز[/pullquote]
دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ برازیل میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد، بھارت میں ایک لاکھ 31 ہزار اور میکسیکو میں تقریباً ایک لاکھ ہے۔
امریکا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ہے جہاں گزشتہ دنوں روزانہ ایک ہزار ہلاکتیں اور ڈیڑھ لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
امریکا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔