کل کوروناسے67 اموات ہوئیں، جلسے کرنا جانوں سےکھیلنے کے برابر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کل پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ 67 اموات ہوئیں، ایسے میں جلسے کرنا جانوں سے کھیلنے کے برابر ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ عوامی اجتماعات کرنا عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے،ملک کو سنجیدہ فیصلوں اور رویوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ کورونا کے باعث محکمہ صحت اور اسپتالوں کوانتہائی دباؤ کا سامنا ہے،ہم سب کو مل کرکورونا وباکا پھیلاؤ روکنا ہے۔

کابینہ کو راوی ریورپراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ راوی ریورپراجیکٹ میں پانی کی ضروریات کے لیے 3 بیراج اور7 ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے، یہ منصوبہ نجی شعبے کے ذریعے مکمل ہوگا اور اس کے لیے حکومتی امداد یا قرض نہیں لیاجائےگا، اس کے علاوہ ایک کروڑ درخت لگانا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ 12 ہزار ایکڑ کے منصوبے سے 50 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزارت دفاع کوپاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی اجازت دی گئی۔

اس کے علاوہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر محمد نعیم اختر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے