ترکی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کے نتائج دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہوں گے: طاہر محمود اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ترکی کشیدگی کی صورتحال افسوسناک ہے‘

سعودی عرب، پاکستان اور قطر کو صورتحال کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے‘ ترکی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کے نتائج دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہوں گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل سیالکوٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پیرس میں ہونے والے دھماکے شام اور فلسطین کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش تھی اور پیرس دھماکوں کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ اور برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بڑھنا قابل تشویش بات ہے اور عالمی دنیا کو اس طرف توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ اس وقت جبکہ پوری دنیا امن کی متلاشی ہے اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو رہی ہے۔ ان حالات میں روس کی طرف سے ترکی کے خلاف جارحیت کی کوشش دنیا میں امن کی کوششوں کو کمزور کرے گی اور بد امنی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دے گی اور مسلمانان عالم ترکی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ انہوں نے پوپ کے نام اپنے ایک پیغام میں یہ کہا ہے کہ مسیحی اور مسلم نوجوانوں کو انتہاء پسندی سے نکالنے کیلئے قرآن کریم کے دیئے ہوئے اصول ”تمہارے لیے تمہارا دین، ہمارے لیے ہمارا دین“ کے مطابق مکالمہ کی راہ ہموار کرنی چاہیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے