بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچیں گی ، سرتاج عزیز نے تصدیق کر دی، مشیر خارجہ کہتے ہیں سشما سوراج ہارٹ آف ایشیاسیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی وزیرخارجہ کانفرنس میں شرکت کےلیے کل اسلام آباد آئیں گی ۔سشما سوراج کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقا ت ہوگی ۔ جس میں دو طرفہ مذاکرات کی بحالی پر بات ہوگی ۔
گزشتہ روز بنکاک میں پاک بھارت مشیروں کی ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے تعطل میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کب شروع ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مشیروں کی ملاقات میں کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی تواہم امید ہے کہ بھارتی بورڈ آج کوئی جواب دے دے گا۔ مشیر خارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی بھی شریک ہوں گے