وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نوکریوں کا جھانسہ دیکر تقریباً 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نوکریوں کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے تھا کہ ملزم نے معروف کمپنیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر متعدد پیج بنا رکھے تھے۔
حکام کے مطابق جعلی پیجز پر ملزم آن لائن نوکریوں کے اشتہار دیتا تھا اور پھر ان سے رقم بٹورتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم 10 ہزار افراد کو جھانسہ دے چکا ہے، متاثرین کا تعلق لاہور، کراچی اور دیگر شہروں سے ہے۔