لاہور ہائیکورٹ نے صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس معمون رشید شیخ،جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل فل بینچ نے حلقہ این اے 154لودھراں میںامیدوار صدیق بلوچ کی درخواست پر عبوری حکم امنتاعی جاری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بحال کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فاضل بینچ نے دوسرے فریق کو 11دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیاہے ،ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے مدمقابل امیدوار کی درخواست پر صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے ۔جس کیخلاف صدیق بلوچ نے درخواست دائر کی جس میں صدیق بلوچ کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے ٹیکس ریٹرن داخل نہ کرنے پر صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیدیا جبکہ ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ 31دسمبر ہے ۔ابھی ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں کئی روز باقی ہیں ،میرے موکل کو ناکردہ گناہ کی سزا نہیں دی جاسکتی ۔اس لیے فاضل بینچ نے ایپلٹ ٹریبونل کافیصلہ معطل کرتے ہوئے صدیق بلوچ کو بطور امیدوار بحال کردیا ،اس کیس کی مزید سماعت 11دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے