راہ حق پارٹی کا ایجنڈا کیا ہے ؟

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 40 نشتیں حاصل کرلی ہیں اور کہا ہے کہ جھنگ کی ضلعی حکومت میں اسے برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا کے حلقے پی ایف 4 سے صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے ایم ایم اے کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے خلاف اس وقت ایک محاذ بھی بنایا تھا ۔

پاکستان راہ حق پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن ،اہل سنت و الجماعت ،عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام ف سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی جبکہ کئی علاقوں میں اتحاد بھی کیا ۔

پاکستان راہ حق پارٹی کے چیئرمین حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بغیر کسی تیاری کے حصہ لیا تھا لیکن 2018 کے عام انتخابات میں راہ حق پارٹی پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے گی

ibraheem qasmi new  copy

راہ حق پارٹی نے پہلی بار بلدیاتی انتخابات سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اپنے معاشروں میں خدمت اور ترقی کے زریعے اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دیں ۔

پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت کا کثیر تعداد میں نشستیں حاصل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موروثی، کرپشن اور مفادات کی سیاست کرنے والوں سے مایوس ہوچکے ہیں اب وہ اس ملک کی قیادت ایماندار ہاتھوں میں دیناچاہتے ہیں ۔

سندھ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے کنوینر علامہ ثنااللہ حیدری کہتے ہیں کہ پاکستان راہ حق پارٹی کا ایجنڈا خدمت کا ہے اور اس جماعت کی قیادت پاکستان کے غریب آدمی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت و الجماعت مذہبی جماعت ہے جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں جمیعت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں۔ا

راہ حق پارٹی کے ترجمان سید مصعب حسین کا کہنا ہے کہ ان کے دو امیدوار مولانا زرین ہزاروی اور ڈاکٹر شیر سعید نے ضلع ملیر سے بطور یونین کاؤنسل چیئرمین کامیابی حاصل کی ہے ۔

راہ حق پارٹی نے کراچی میں 250 سے زائد امیدواروں کو نامزد کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملیر کی ہی یوسی 29 میں پاکستان راہ حق پارٹی اور پاک مسلم الائینس کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالسلام وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے ڈاکٹر اجمل سعید، برکت علی، رحیم نواز، حافظ امان اللہ، سید رحمت اللہ بطور جنرل کونسلر منتخب ہوگئے ہیں ۔

پاکستان راہ حق پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواران میں ضلع ملیر کی یونین کمیٹی نمبر 9 سے نذر محمد بلوچ چیئرمین اور غلام اکبر علی وائس چیئرمین ، اسی طرح یونین کمیٹی 7 سے مسلم لیگ (ن) کا مکمل پینل، ضلع ویسٹ کی یونین کونسل 1 سے غلام مصطفی چیئرمین، محمد علی بھنڈ وائس چیئرمین، رئیس غلام سرور ضلعی کونسلر ، ضلع کورنگی یوسی 32 سے آزاد فلاحی پینل کے ذیشان خٹک چیئرمین، محمد سلیم وائس چیئرمین جبکہ دو جنرل کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان راہ حق پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جھنگ ضلع میں وہ با آسانی اپنی ضلعی حکومت بناسکتے ہیں۔ جہاں ترجمان کے مطابق 50 نشستوں میں سے 13 نشستیں انھوں نے استری کے نشان پر حاصل کی ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں محمد اکرم ،حاجی غلام شبیر، رانا محمد اقبال، محمد شعیب، ڈاکٹر ساجد علی، محمد آصف بھٹی، صفی احمد، شیخ محمد یعقوب، شیخ اللہ دتہ، محمد اسلم گجر، محمد صدیق، محمد اسحاق شامل ہیں راہ حق پارٹی کے 18 امیدوران نے آزاد حثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

راہ حق پارٹی اگر چہ میدان سیاست میں ایک نئی جماعت ہے اور اس کی کامیابی کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ اس کی لیڈر شپ کا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہی ہے ۔یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ انتہا پسند عزائم رکھنے کی فکر اب سیاسی سوچ میں ڈھل رہی ہے جو مستقبل کے لیے خوش آئند ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے