نکاح آسان بنانے کے لیے دائر درخواست خارج

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے نکاح آسان بنانے کے لیے دائر پٹیشن خارج کردی۔

وفاقی شرعی عدالت میں نکاح آسان بنانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس نور مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ معاشرے میں نکاح کو مشکل بنا دیا گیا ہے، نکاح مشکل ہونے کی وجہ سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، عدالت حکومت کو نکاح آسان بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس شرعی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی شرعی عدالت کا پہلے سے فیصلہ موجود ہے، اور شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بینچ کے سامنے زیر التوا ہے۔

عدالتی ریمارکس پر درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے