برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم کراچی پہنچنے کا انکشاف

برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے، کراچی میں بھی ہم نے اس سے ملتا جلتا کورونا وائرس جو کہ برطانیہ میں دیکھا گیا ہے یہاں بھی دریافت کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے ویکسین کی افادیت چیک کرنے کے حوالے سے کہا کہ ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کے لیے کافی وقت لگے گا، یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا، ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے