کوشش کررہے ہیں بجلی مہنگی نہ ہو لیکن قرضے بڑھ رہے ہیں، قوم سے بات کروں گا

وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکےاسمبلیوں میں آنے والےان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں، پی ڈی ایم والے لوگوں کو بےوقوف سمجھتے ہیں، اپوزیشن لوگوں کو حقارت سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں پتا لگ گیا کہ لوگ بےوقوف نہیں ہیں، مینارپاکستان پر پتا چل گیا کہ لوگوں کوان کی چوری کےلیے نہیں نکلنا، عوام ان کو30سال سے جانتے ہیں، کیسے انہوں نے ملک پرظلم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے بچے باہر رہ رہے ہیں ایسے تو شہزادے بھی نہیں رہتے، یہ ایک رسید بھی نہیں دکھا سکتے کہ پیسا کہاں سے آیا، جس نےبھی آج تک یہ سمجھا کہ قوم بےوقوف ہےاس سے بڑا کوئی بےوقوف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر قوم سے بات کروں گا، انہوں نے وہ معاہدے کیے جس سے پورے برصغیر میں سب سے زیادہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، بجلی کی لاگت اور جو عوام کو دے رہے ہیں اس میں تین روپے کا فرق ہے، بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے توگردشی قرض کی صورت میں قرضے بڑھ جاتے، کوشش کررہے ہیں کہ قیمتیں نہ بڑھیں، مشکل یہ ہے کہ قرضے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کےلیے ہم نے مذاکرات کیے ہیں، ہمیں ہروہ چیزکرنی چاہیے جس سے ہماری برآمدات بڑھیں، درآمدات کم ہوں، ہم زیتون کے درخت لگا دیں تونہ صرف ملکی ضرورت پوری ہوگی بلکہ برآمدات بھی کرسکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے