حافظ طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بات کرنے والے اپنی پارٹی میں جمہوری رویے پروان چڑھائیں، مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کا قوم کو خوب علم ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو نظریاتی اختلاف تھا تو مولانا شیرانی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین کیوں بنوایا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا مولانا شیرانی سے شخصی تصادم ہے، مولانا غلام غوث ہزاروی سے لے کر اب تک کے اکابرین سے مولانا کا سلوک سب کے سامنے ہے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ گروپ بندی، اکابرین کی توہین اور شخصیت پرستی کو کس نے پروان چڑھایا؟ جمہوریت کا نام لینے والوں کو اپنے ساتھیوں کا اختلاف رائے برداشت نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے