حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کی پارٹی میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے، یہ سلسلہ یہیں تک نہیں رُکے گا بلکہ یہ ن لیگ تک جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں لیکن ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے