وزارت عظمٰی کسی لاڈلے یا لاڈلی کیلئے انٹرن شپ نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہے کہ وزارت عظمٰی کسی لاڈلے یا لاڈلی کے لیے انٹرن شپ نہیں ہوسکتی، مریم نواز کی خواہشات دیکھیں کہ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں، صرف اس لیےکہ ابو نے کہہ دیا میں باہر ہوں تم وزارت عظمیٰ سنبھال لو ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ تین خاندان جمہوریت کے نام پر سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں، اسلامی مملکت پاکستان کی وزارت عظمی کیا انٹرن شپ ہے؟ ابو نےکہا میں توباہربیٹھ کرپیزاکھا رہاہوں آپ ملک سنبھالیں۔

فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے لاڈلے تھے، اجمل قادری نے اسرائیل سے تعلقات کاکچا چٹھا کھولا،نواز شریف محنسوں کو بھلا کر اسرائیل بھارت لابی کا حصہ بن گئے، بھارتی اور اسرائیلی لابی کی جانب سے نواز شریف کو قابو کرنے پر راہیں جدا ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شریف خاندان واحد خاندان ہے جسے1989 میں کاروبار واپس کیا گیا ،کارگل جنگ میں نواز شریف نے 5 بار واجپائی سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نوازچینی اور بجلی بحران پر اپنے دور کی معاشی بدحالی کا ذکر ضرور کریں، بلاول بھٹو لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو سندھ حکومت کے خلاف کریں، سندھ میں عام زندگی تباہ حال ہے ، بلاول مراد علی شاہ سے حساب لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں پارٹی قائدین سے رابطے ضرور رہتے ہیں، لیکن ہم نے مریم نواز سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں اس قابل سمجھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے