گڑھی خدا بخش جلسہ : بلاول کا پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ، مریم اور دیگر کی شرکت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت جلسہ گاہ میں اسٹیج پر موجود ہے۔

جلسے سے قائدین کے خطاب کا سلسلہ جاری ہے اور جلسہ گاہ میں کارکن اور جیالے پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی نمائندگی مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان جلسے میں شریک نہیں، اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی ، ڈاکٹر عبدالمالک اور امیر حیدر خان ہوتی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں،سابق صدر آصف زرداری کا خطاب ویڈیو لنک پر ہوگا۔

جلسے میں بے سابق وزیراعظم بےنظیربھٹوکی زندگی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کاکہنا تھا کہ بے نظیر نےجس جرات وبہادری کے ساتھ آمروں کو للکارا وہ قابل تحسین ہے،کارساز واقعہ پر ملاقات پربی بی نے کہا معلوم نہیں پھر ملاقات ہوگی بھی یا نہیں،وہ فولادی اعصاب کی خاتون تھیں۔

مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ آج جس بزدل حکمرانوں سے واسطہ پڑا ہےکاش وہ خود منتخب ہوتے، ایسے بزدل حکمران زندگی میں نہیں دیکھے،حکومتی پالیسیوں سےغریب کی چیخیں نکل رہی ہیں اور صنعت کار بھاگ رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماامیر حیدر خان ہوتی کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ زرداری صاحب مجھے آپ کی پختونوں کے ساتھ وفاداری یاد ہے،زرداری صاحب جس طرح آپ نے ہماراساتھ دیا،میں بھی بڑے بھائی کی طرح بلاول کاساتھ دوں گا۔

امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا تھاکہ آج شہداء کے مزارپرکھڑے ہوکر وعدہ ہےخدمت کے راستے کو نہیں چھوڑنا،کراچی میں جوکھیل کھیلاگیا اندرون سندھ وہ دھاندلی نہیں ہونے دی گئی،تماشالگانے والوں سے پوچھتاہوں فائدہ کیاہوا؟۔

نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے،کسان بھوکے مر رہےہیں،سی پیک کے بعد بلوچستان کے عوام مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔

عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاخطرہ ہے توپہلے اسلام آبادکومحفوظ بنائیں، آج کی حکومت جمہوریت کے نام پر طمانچہ ہے۔

[pullquote]بلاول کا پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ، مریم اور دیگر کی شرکت[/pullquote]

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے اعلیٰ قیادت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع نوڈیرو میں موجود ہے جہاں وہ جلسے میں شریک ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مریم نواز، سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی سمیت پی ڈی ایم قائدین نے شرکت کی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمان آج پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہوسکے، حکمران سیاسی طور پر مقابلہ کریں اور ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے